معاہدے کے جو نکات ایران منظرعام پر لا رہا ہے وہ سفید جھوٹ ہیں؛ وائٹ ہاؤس

مفاہمتی یادداشت میں امریکی افواج کے انخلا اور ایرانی بحری ناکہ بندی ختم ہونے کرنے پر اتفاق کیا تھا، ایرانی میڈیا

کوئی معاہدہ امریکی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا؛ ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے ایران کے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے نکات سے متعلق دعوؤں کو مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک نئے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MOU) کا مسودہ سامنے آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ریپڈ رسپانس اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر من گھڑت اور جعلی ہے۔ عوام کو ایسی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کی مفاہمتی یادداشت کے ابتدائی نکات سامنے ہیں جن میں امریکی فوجوں کو ایران کے قریبی علاقوں سے انخلا اور ایرانی بحری ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی۔

Load Next Story