منشیات فروشوں کے درمیان جھگڑا، پرانا گولیمار میں فائرنگ سے نوجوان زخمی
واردات کے بعد مددگار 15 پر اطلاع دی، پولیس نے رابطہ کیا نہ فریئرہال آئی، اتوار کو نوجوان فریئر ہال کے لان میں وڈیوز بناتے ہیں فوٹو: فائل
پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی نوجوان کو منشیات فروش قرار دے کر حراست میں لیا اور تفتیش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک کالونی تھانے کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک نوجوان ٹانگوں پر متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت ذیشان ولد صفدر کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او پاک کالونی فیصل گل کے مطابق زخمی نوجوان منشیات فروش ہے اور اس کا لیاری گینگ وار کے منشیات فروش ڈاڈا گروپ سے تعلق رکھنے والے شانی نامی ملزم سے کسی بات پرجھگڑا ہوا تھا اور شانی نامی منشیات فروش نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی نوجوان نے اسپتال پہنچ کر جھوٹا بیان ریکارڈ کروایا کہ اسے ڈاکوؤں نے گولی ماری، زخمی نوجوان کو ٹانگوں پر پانچ گولیاں لگی ہیں، پولیس نے زخمی نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔