عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن 

پاکستان عالمی امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے بہادر افسران، جوانوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے

آج عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان عالمی امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے بہادر افسران، جوانوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔

یہ امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان واحد ملک جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سےنمٹنے کے لئے امن کےقیام کے حوالے سے جاری آپریشنز میں خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پرخصوصی توجہ دی ہے۔

پاکستانی امن فوجی دستے اقوامِ متحدہ کے مشنوں کو مہارت اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 183 افسران و جوانوں نے عالمی امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں جبکہ عالی سطح پر امن کی بحالی کے لیے پاکستانی پیس کیپرز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا جو مستقبل میں بھی بھر پور انداز سے جاری رہے گا۔

Load Next Story