سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کرنے کے بعد گھروں میں دعوتوں اور باربی کیو کا اہتمام

یہ دعوتیں اور باربی کیو کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا

عید الاضحی  کے موقع پر جہاں شہریوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی وہی عید قرباں پر گھروں میں دعوتوں اور باربی کیو کا اہتمام کیا گیا۔

یہ دعوتیں اور باربی کیو کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔شہر میں موسم گرم ہونے کے سبب عید کے تینوں ایام میں قربانی کے بعد شہریوں نے آرام کیا اور شام میں گھروں میں اہلخانہ و رشتہ داروں و دوست ا حباب کے لیے دعوتوں کا انعقاد کیا گیا۔

دعوتوں کے لیے قربانی کے گوشت کے لیے باربی کیو ہاوسز اور بیف ہنٹرز سے رجوع کیا گیا۔جہاں گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا کے تحت گوشت سے گولہ کباب۔بہاری کباب ۔دھاگہ کباب ۔فرائی کباب ۔سیخ کباب ۔ملائی بوٹی ۔ریشمی بوٹی، فرائی گوشت ۔تکہ بوٹی ۔کڑھائی گوشت ۔ران فرائی سمیت دیگر کھانے کی خصوصی ڈشز تیار کرائی گئیں۔

اس کے علاوہ گھروں میں باربی کیو ازخود تیار کیے گئے۔ان دعوتوں اور باربی کیوز میں خوب ہلہ گلا اور انجوئے کیا گیا۔عید کے تینوں ایام گھروں میں موجود خواتین نے گوشت کے ساتھ بریانی ۔پلائو اور دیگر پکوان تیار کیے۔

شہریوں کا کہنا یے کہ یہ دعوتیں مل بیٹھنے کا زریعہ یے۔اس سے محبت اخلاص اور بھائی چارگی بڑھتی یے۔عید قرباں خواتین کے لیے بھاری گزری ۔تینوں ایام میں خواتین امور خانہ داری کے لیے کچن میں مصروف نظر آئیں۔

کئی خاندان قربانی دعوت اور آرام کے بعد گرمی سے بچنے کے لیے رات گئے ٹھنڈے مشروبات ۔گولہ گنڈا اور آئس کریم پارلرز پہنچ گئے۔ان لوازمات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد گرمی سے بچنے کے لیے قربانی کے بعد گھروں میں رہی ۔شہری گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کرتے ہوئے عید قرباں انجوائے کرتے رہے۔

Load Next Story