رنویر سنگھ اور فرحان اختر کی لڑائی، سلمان خان صلح کروانے بیچ میں آگئے

سلمان خان نے فرحان اختر کو سمجھایا کہ تخلیقی اختلافات فلمی دنیا کا حصہ ہوتے ہیں

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر انڈسٹری میں صلح کروانے والے اہم کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’ڈان 3‘ کے حوالے سے رنویر سنگھ اور فرحان اختر کے درمیان جاری اختلافات کو کم کرنے کے لیے سلمان خان نے ذاتی طور پر مداخلت کی ہے۔

حالیہ دنوں میں دونوں شخصیات کے درمیان مبینہ تنازع نے بالی ووڈ میں کافی توجہ حاصل کی جس کے بعد سلمان خان نے معاملے کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

ایک بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے رنویر سنگھ اور اختر خاندان سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے اختلافات خوش اسلوبی سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے فرحان اختر کو سمجھایا کہ تخلیقی اختلافات فلمی دنیا کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے رنویر سنگھ سے بھی تفصیلی گفتگو کر کے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ قانونی شکل اختیار نہ کرے اور نہ ہی فلمی تنظیمیں اس میں شامل ہوں۔

انہوں نے دونوں فریقین کو مشورہ دیا کہ وہ نجی طور پر مسائل حل کریں تاکہ مستقبل میں ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کے امکانات برقرار رہیں۔

سلمان خان کے اس کردار کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

Load Next Story