ایران امریکا معاہدے کی غیرمتوقع صورتحال، سونے کی قیمتوں میں بھی ردوبدل

امریکی ایران جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات پر بلین دو ماہ کی کم ترین سطح پر گر گیا

سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکا ایران جنگ بندی معاہدے کی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد سونے کی قیمتیں بلند ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگائی اور امریکی شرح سود میں اضافے کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے دوران، سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکہ-ایران جنگ بندی معاہدے کی خبروں کا جائزہ لینے کے بعد سونے کی قیمت بلند ہوگئی ہے۔

اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد بڑھ کر 4,505.57 ڈالر فی اونس ہو گیا جبکہ اب تک اس ہفتے تقریباً 0.1 فیصد کم تھا۔ یو ایس گولڈ فیوچر 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,535.90 ڈالر پر پہنچ گیا۔

امریکی ایران جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات پر بلین دو ماہ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔

گولڈ سلور سنٹرل کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائن لین نے کہا کہ کل ہم نے دیکھا کہ سونا  4,360 ڈالر تک گر گیا اور جنگ بندی کا اعلان ہونے تک مزید نیچے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ہم نے قیمتوں میں اچانک تبدیلی دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹس اب اس معاہدے پر دستخط ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک معاہدے کی منظوری نہیں دی ہے اور ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

Load Next Story