’’دنیا اسی طرح چلتی ہے‘‘، اقربا پروری پر سوناکشی سنہا کا مؤقف

والد شتروگھن سنہا نے کبھی فلمیں حاصل کرنے کےلیے دباؤ نہیں ڈالا، سوناکشی سنہا

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ یہ تسلیم کرتی ہیں کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو مواقع نسبتاً جلد مل جاتے ہیں، لیکن دنیا کے ہر شعبے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اگر کوئی شخص کاروباری خاندان سے تعلق رکھتا ہو تو اسے بھی دوسروں کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے موقع مل جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد شتروگھن سنہا نے کبھی ان کےلیے فلمیں حاصل کرنے کےلیے دباؤ نہیں ڈالا بلکہ ہمیشہ یہی کہا کہ اپنی پہچان خود بناؤ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد سخت مزاج ضرور دکھائی دیتے تھے مگر ان کے ساتھ ہمیشہ شفقت سے پیش آئے۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ مضبوط باپ اپنی بیٹیوں کو خوداعتماد بناتے ہیں اور یہی تربیت خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

Load Next Story