جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ کو گرفتار کرلیا گیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر گرفتار کرلیا گیا۔
اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ کو بھی جنید اکبر کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
زرائع نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو ضلع غذر بدر کردیا گیا ، پی ٹی آئی رہنماوں کو ضلع غذر سے ضلع گلگت واپس بھج دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی گرفتاری پر سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور انتخابات پر اثرانداز ہونے کی ناکام کوشش ہے، اسپیکر قومی اسمبلی فوری مداخلت کرتے ہوئے جنید اکبر اور دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی یقینی بنائیں، جمہوریت کو گرفتاریوں اور دباؤ کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔