پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول ڈے اینڈ نائٹ میچ کا آغاز دوپہر ساڑھے چار بجے ہوگا۔
سیریز کے اگلے دونوں میچز 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیل جائیں گے۔
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ جوش انگلس ٹیم کی قیادت کریں گے۔