آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستان اپنا 1000 واں ون ڈے کھیلے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہوگا

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والی سیریز میں اپنا 1000 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہوگا۔پہلا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں پاکستان اپنا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گا۔اس متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا ہمارے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بلند ہے، راولپنڈی اور لاہور میں شائقین کی سپورٹ ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہوتی ہے۔

کپتان پاکستان ون ڈے ٹیم شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور مقابلے ہمیشہ سخت ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور سب جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھیں۔

پی سی بی پہلی بار پاکستان میں پی سی بی لائیو کے ذریعے میچز کی لائیو سٹریمنگ کرے گا۔شائقین پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس پر بھی میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔ تمام میچز شام ساڑھے چار بجے پاکستان وقت کے مطابق شروع ہوں گے۔

عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور گریگ بلیوٹ کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

Load Next Story