کیا آپ 30 سیکنڈ میں تصویر کی چھپی غلطی ڈھونڈ سکتے ہیں؟
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک دلچسپ بصری پہیلی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس نے اچھے اچھوں کے مشاہدے کا امتحان لے لیا۔ بظاہر یہ تصویر بہت سادہ دکھائی دیتی ہے، لیکن اس میں ایک ایسی غلطی چھپی ہوئی ہے جسے تلاش کرنے میں بیشتر لوگ ناکام ہو جاتے ہیں۔
تصویر میں زیرو سے 14 تک نمبر درج ہیں اور پہلی نظر میں سب کچھ بالکل درست محسوس ہوتا ہے۔ تاہم اصل چیلنج یہی ہے کہ آپ صرف 30 سیکنڈ کے اندر اس غلطی کو پکڑیں۔
ایسی پہیلیاں دراصل انسان کے مشاہدے، توجہ اور تخلیقی اندازِ فکر کو جانچنے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق انسانی دماغ اکثر اُن چیزوں کو درست تصور کر لیتا ہے جنہیں وہ روزمرہ میں بار بار دیکھتا ہے، اسی لیے معمولی سی غلطی بھی آسانی سے نظر انداز ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی افراد تصویر کو بار بار دیکھنے کے باوجود غلطی نہیں پکڑ پاتے۔
اگر آپ نے ابھی تک جواب نہیں ڈھونڈا تو ذرا نمبر 10 کو غور سے دیکھیں۔ دراصل وہاں صفر ’’0‘‘ کے بجائے انگریزی حرف ’’O‘‘ لکھا گیا ہے، اور یہی اس تصویر کی اصل غلطی ہے۔
یہ سادہ مگر دلچسپ پہیلی نہ صرف ذہنی توجہ بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ دماغ کو مختلف زاویے سے سوچنے کی مشق بھی فراہم کرتی ہے۔