دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار
فوٹو: اے پی پی
واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 39 ہزار 200 کیوسک اور خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 64 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا گیا۔
آبی ذخائرمیں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1449.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.997 ملین ایکڑفٹ ہے۔
واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1167.85 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.474 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 641.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔