ٹرمپ ایران کیساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے

وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ٹرمپ کی قیادت میں تقریباً دو گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر حتمی فیصلہ نہ کر سکے جس کے باعث معاملہ مؤخر ہو گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران سے متعلق اہم صورتحال پر غور کے لیے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ٹرمپ کی قیادت میں تقریباً دو گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ایران معاہدے پر کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہ آ سکا اور بات چیت بغیر کسی فیصلے کے ختم کر دی گئی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی سچویشن روم اجلاس کے اختتام کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو جہاز آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے باعث پھنسے ہوئے تھے وہ اب اپنے سفر دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکی بحریہ کی آبنائے ہرمز میں کارروائی کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔

Load Next Story