قصور: عیدالاضحیٰ کے 3 روز میں 519 ایمرجنسیز،577 افراد متاثر، 14 جاں بحق

ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایمرجنسیز پر اوسط رسپانس ٹائم 7.4 منٹ ریکارڈ کیا گیا

فوٹو: فائل

قصور:

قصور میں ریسکیو 1122 نے عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 519 ایمرجنسی واقعات رپورٹ کیے جن میں 577 افراد متاثر  جبکہ 14 افراد جان بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف حادثات اور ایمرجنسیز کے دوران 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 261 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 302 افراد کو مزید علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ تمام ایمرجنسیز پر اوسط رسپانس ٹائم 7.4 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے عید کے تینوں دن ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف فراہم کیا۔

 

Load Next Story