کابل میں افغان شہری کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں افغان شہری نے افغانستان کے بدتر حالات کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں کوئی عید ہے۔
شہری نے کہا کہ افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار ہیں، بےانتہا بیروزگاری ہے اور بارڈرز بھی بند ہیں۔ افغانستان کے شہریوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔
افغان شہری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو افغان طالبان پاکستان کے حوالے کریں کیونکہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، افغان شہری نے کابل سے کاغذ لہرا کر پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔