اسرائیلیوں کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر حملہ

اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی کھیتی پر حملہ کیا اور علاقے خیربیت المراق میں کئی درختوں کو نقصان پہنچایا

غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصوں میں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر حملہ کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلیوں نے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع بیتہ قصبے میں صبح سویرے کئی گھروں پر حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے گھروں پر پتھراؤ کیا اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ ریاست کے زیر انتظام وائس آف فلسطین ریڈیو نے بھی اطلاع دی ہے کہ بیتہ کے رہائشیوں نے غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کا سامنا کیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے بھی قصبے پر بم برسائے۔

ہیبرون کے جنوب میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی پیروی کرنے والے کارکن اسامہ مخمرا نے صحافیوں کو ایک مختصر بیان میں بتایا کہ جنوبی مغربی کنارے میں، اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی کھیتی پر حملہ کیا اور علاقے خیربیت المراق میں کئی درختوں کو نقصان پہنچایا۔

فلسطینی ریاست کے زیر انتظام وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اپریل کے دوران آباد کاروں نے یروشلم سمیت مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 540 حملے کیے ہیں۔

Load Next Story