پہلا ون ڈے:پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
(تصویر: اے ایف پی)
پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اوورز میں پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور غازی غوری بالترتیب 69 اور 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان 28، معاذ صداقت 8 اور سلمان آغا 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ جبکہ عرفات منہاس 18 اور عبدالصمد 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میتھیو کوہنمن اور تنویر سانگھا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر بلے بازوں میں میتھیو کوہنمن 24، ایلکس کیرے 19، کپتان جوش انگلس 13، نیتھن ایلس 8، اولیور پیک 7 جبکہ مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور تنویر سانگھا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔