پاکستان کے عرفات منہاس نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبیو میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو گھما کر رکھ دیا، انہوں نے ڈیبیو میچ میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے 32 رنز دے کر 5 شکار کیے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عرفات منہاس نے جادوئی طور پر آسٹریلیا کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا اور ان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن 200رنز پر بکھر گئی۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان ٹیم کا 1000واں ون ڈے میچ ہے۔ پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے جبکہ پاکستان گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے چکا ہے۔
پاکستان کے عرفات منہاس نے میتھیو شارٹ،جوش انگلس، مارنس لبوشین اور کیمرون گرین جیسے بڑے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عبدالقادر نے 1983 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔