قطر کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے مستقل ٹول کی مخالفت، عارضی فیس کی حمایت
فوٹو: الجزیرہ
قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے مستقل بنیاد پر ٹول وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تاہم بارودی سرنگوں کی صفائی کرتے ہوئے گزرگاہ کی بحالی کے لیے عارضی طور پر فیس وصولی کو قابل گفت شنید قرار دے دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں شانگری-لا سیکیورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ قطر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر مستقل ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی تجاویز کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قدام سے دنیا بھر کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا لہٰذا قطر اور اس کے خلیجی شراکت دار آبنائے ہرمز میں طویل المدتی ٹول یا کسی قسم کی فیس کے نظام کی مخالفت کرتے ہیں۔
قطر کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اگر بارودی سرنگوں کی صفائی یا سمندری تجارتی راستے کی بحالی کے لیے کسی عارضی فیس پر گفت و شنید کے لیے تیار ہوں گے۔