پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ کا کراچی میں 3 جولائی سے آغاز، فائنل 5 کو ہوگا
کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے
پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ کراچی میں 3 جولائی سے شروع ہو گا۔
ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہوں گے۔فائنل 5 جولائی کو ہوں گے۔
کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔