حب کینال میں نہانے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والے 35 افراد گرفتار ، مقدمات درج
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے حب کینال میں نہانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سخت نگرانی کی ہدایت دی ہے۔
کمشنر کراچی آفس ہینڈ آوٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پابندی پر عملدرآمد کے بارے میں کمشنر کو رپورٹ پیش کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق منگھو پیر پولیس حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ، کارروائی کر کے 35 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
تمام شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ نہر کے علاقے میں جانے، نہانے، تیراکی کرنے یا ہجوم میں جمع ہونے سے گریز کریں۔ تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی رعایت کے فوری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہینڈ آوٹ کے ذریعے شہر یو ں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حب کینال پر نہانے سے گریز کریں، والدین کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانے اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نہر کی طرف جانے سے روکیں۔کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ایف آئی آر نمبر 333 زیر 188/34 کل افراد 12۔
ایف آئی آر نمبر 335 زیر 188/34 کل افراد 15۔
ایف آئی آر نمبر 336 زیر 188/34 کل فرد 08۔
ایف آئی آر نمبر 334 زیر 188/34 کل افراد 13