ایک لیٹر میں تقریباً 1000 کلو میٹر چلنے والی گاڑی تیار
جب دنیا بھر کی توجہ الیکٹرک گاڑیوں پر مرکوز ہے، اسی دوران امریکی ریاست یوٹاہ کے طلبا نے ایک ایسی حیران کن گاڑی تیار کی ہے جو صرف ایک لیٹر ایتھانول ایندھن پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سُپر مائلیج نامی یہ منفرد گاڑی انتہائی ہلکے، چھوٹے اور ہوا کے دباؤ کو کم کرنے والے (ایروڈائنامک) ڈیزائن کی بدولت غیرمعمولی طور ہر ایندھن بچت کرتی ہے۔
اس گاڑی کا وزن صرف 49 کلوگرام ہے، جبکہ اس کا فیول ٹینک محض 30 ملی لیٹر کا ہے، جو ایک ٹیسٹ ٹیوب سے کچھ ہی بڑا ہے۔
اتنی کم مقدار میں ایندھن 32 کلومیٹر کے لیے کافی ہے، جس کے بعد اسے دوبارہ بھرنا پڑتا ہے۔ تاہم، چونکہ یہ گاڑی صرف مقابلوں اور ٹیسٹ ٹریک پر استعمال کے لیے بنائی گئی ہے، اس لیے بار بار ایندھن بھرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ گاڑی مشہور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار کی گئی، جہاں ٹیموں کا مقصد کم سے کم ایندھن میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر یہ گاڑی ایک لیٹر ایندھن میں 914 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبا نے عام گاڑیوں کی تقریباً تمام اضافی سہولیات ختم کر دیں اور ڈیزائن کو انتہائی سادہ اور ہلکا رکھا۔
یہاں تک کہ ڈرائیور کے قد اور وزن پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ اس گاڑی کی واحد نشست میں بیٹھنے کے لیے ڈرائیور کا قد زیادہ سے زیادہ 5 فٹ 4 انچ اور وزن 54 کلوگرام تک ہونے کی حد ہے۔