گلگت بلتستان عام انتخابات؛ پنجاب پولیس کے 5ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے
پنجاب پولیس نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت پانچ ہزار مرد و خواتین اہلکار عام انتخابات میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کے آر ایم پی ونگ کے 1500 اہلکار جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار گلگت بلتستان جائیں گے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے1958 اور لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار بھی ڈیوٹی پر جائیں گے۔
گلگت بلتستان عام انتخابات میں اہلکاروں کو پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے مناسب انتظام کے ساتھ ریل گاڑی کے سفر کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ نفری کو گلگت بلتستان پہنچانے والی بسوں کے نمبر، ڈرائیورز کے نام اور رابطہ نمبرز آئی جی آفس متعلقہ برانچ کو فراہم کیے جائیں۔
مراسلے میں بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔