فلسطینیوں پر مظالم, ہم ذہنی مریض بن چکے ہیں، اسرائیلی فوجی سکون آور ادویات سے پریشان، حکام سے لڑ پڑے
اسرائیلی فوجیوں نے سرکاری عہدیداران کے سامنے اپنی سکون آور ادویات زمین پر یہ کہہ کر پھینک دیں کہ ہم دماغی طور پر بیمار ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں پارلیمانی کمیشن کی میٹنگ ہوئی جس میں اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحانات کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔
"Somos enfermos mentales y nuestros amigos se suicidan"
— aapayés (@aapayes) June 1, 2026
Soldados israelíes arrojan montones de sus medicamentos psiquiátricos (fentanilo...) sobre la mesa de una comisión parlamentaria durante su debate sobre cómo combatir el creciente suicidio entre los soldados. #CIJ_ICJ ⚖️🇵🇸 pic.twitter.com/NBFVKkLmuj
سوشل میڈیا پر گردش کررہی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اسرائلی اہلکاروں نے [معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی] کیوجہ سے خود کو دماغی مریض قرار دیا اور ڈاکٹروں کی طرف سے دی جانے والی سکون آور ادویات کو سب کے سامنے زمین پر پھینک دیا۔