تعلیمی میدان میں نیا ڈیجیٹل مارکنگ نظام ناکام، مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی طلباء کا مستقبل داؤ پر
فوٹو: بھارتی میڈیا
مودی حکومت کی تعلیمی بدانتظامی نے بھارت کے امتحانی نظام اور بدترین ادارہ جاتی کرپشن کی حقیقت آشکار کر دی۔
معروف عالمی جریدہ دی گارڈین کے مطابق بھارتی طلباء نے نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں کی شکایات کے انبار لگا دیے۔
بھارت میں مارکنگ غلطیوں کی شکایات ہونے پر چار لاکھ سے زائد طلبہ نے 11 لاکھ جوابی کاپیوں کی نقول طلب کر لیں۔ متعدد طلباء نے اسکین شدہ جوابی کاپیاں نامکمل ہونے یا ان کے صفحات غائب ہونے کی شکایات کیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے زیر اقتدار بھارت میں پیپر لیکس اور مارکنگ اسکینڈلز نے بھارتی طلباء کو جعلی ڈگریاں لینے پر مجبور کر دیا ہے ۔ بھارت میں تعلیمی شفافیت کے فقدان نے جعلی ڈگریوں کے بڑھتے رجحان پر عالمی خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔