اگر میں ہوتا تو اسرائیل کے سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹس تباہ کردیتا، سابق امریکی فوجی افسر
امریکا کے سابق فوجی افسر نے ایک سوشل میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر میں ایران ہوتا تو میں اسرائیل کے واٹر پلانٹس پر حملہ کرتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے سابق انٹیل آفیسر اسکاٹ ریٹر کو ورکس ڈائیلاگ نامی سوشل میڈیا چینل پر دعوت دی گئی جس میں انہوں نے دنیا میں جاری اسرائیلی سرگرمیوں پر کھُلی تنقید کی۔
Scott Ritter: ‘If I were Iranian, I would eliminate Israel's desalination plants right now. I would finish off Israel’ pic.twitter.com/b74FgYHXVy
— Chay Bowes (@BowesChay) June 1, 2026
اسکاٹ ریٹر کا کہنا تھا کہ اگر میں ایرانی ہوتا تو میں اسرائیل کے سمندری پانیوں کو پینے کے قابل بنانے والے پلانٹس کو تباہ کردیتا اور اس سے پورے اسرائیل کو ختم کردیتا۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیل کو ختم کیا جانا ایک ضرورت ہے کیونکہ وہ واقعتاً دنیا کیلئے ایک کینسر بن چکا ہے۔