ہماری مدد نہ کی گئی تو ہم مزید زندہ نہیں رہ سکتے، صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کا ویڈیو پیغام

یاسر خان اور دیگر پاکستانیوں نے حکومت سے اپنی زندگیوں کی بھیک بھی مانگی

صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنے 10 پاکستانیوں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ اور اپنی زندگیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صومالی قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پرائیوٹ جہاز آنر 25 میں سوار 10 پاکستانی عملے کے اراکین کی نئی ویڈیو سامنے آئی۔

اس ویڈیو میں یاسر خان اور دیگر پاکستانی حکومت پاکستان سے اپنی زندگیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ یاسر خان نے کہا کہ 42 روز سے یرغمال ہیں جبکہ ہمیں پینے کیلیے گدلا پانی دیا جارہا ہے۔ 

یاسر خان نے ویڈیو میں گندے پانی سے بھری بوتل ہاتھ میں اٹھاکر حکومت پاکستان کو مخاطب کیا اور کہا کہ ہم بدحالی میں وقت گزار رہے ہیں 24 گھنٹے میں ایک بار ابلے ہوئے چاول کھاتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان فیلڈ مارشل، صدر پاکستان اور دیگر متعلقہ حکام سے جلد از جلد مدد اور بازیابی کیلیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد نہ کی گئی تو ہم مزید جی نہیں پائیں گے۔

یاسر خان نے بتایا کہ ہماری کمپنی قذاقوں سے بات چیت نہیں کررہی اور مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، ہمیں یہاں سے نکال کر گھروں کو بھجوایا جائے۔

متعلقہ

Load Next Story