کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادراسینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی

کراچی:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹرمیں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔

وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے، محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادراسینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ

Load Next Story