پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ حتمی مرحلے میں داخل

محکموں نے آئندہ مالی سال 2026-2027 کیلیے 27 سو ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے ہیں

فوٹو فائل

پنجاب میں بجٹ تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-2027 کا بجٹ تیار کرلیا جو اب آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلیے مختلف محکموں کی جانب سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوائے گئے تیسرے ڈرافٹ کی کاٹ چھانٹ جاری ہے۔ تیسرے ڈرافٹ میں محکموں نے 27 سو ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیسرے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 3425 منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، ڈرافٹ میں 2699 جاری ,700 نئے، 23 اسپیشل  ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیسرے ڈرافٹ کو 1450 ارب تک محدود کیا جائیگا جبکہ محکمہ پی اینڈ ڈی حتمی ڈرافٹ منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو بھجوائے گا۔ آئندہ مالی سال کیلیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 186 ارب 92 کروڑ، ہایئر ایجوکیشن 136 ارب 27 کروڑ، سپیشل ایجوکیشن 8 ارب 63 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے۔

اس کے علاوہ محکمہ لٹریسی 10 ارب 28 کروڑ، اسپورٹس13 ارب 59 کروڑ کے منصوبے تجویز کیے گئے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے 148 ارب 22 کروڑ، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے 82 ارب 14 کروڑ کے منصوبے تجویز کیے۔

اس کے علاوہ سوشل ویلفیئر نے 8 ارب، ویمن ڈیویلپمنٹ نے 88 کروڑ،اریگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 32 ارب سے زائد کے منصوبے تجویز کیے جبکہ محکمہ توانائی نے 21 ارب، زراعت کیلیے 98 ارب، جنگلات کیلیے 20 ارب کے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے۔

اس کے علاوہ محکمہ فوڈ سیفٹی نے 20 ارب 18 کروڑ، لائیو اسٹاک 35 ارب 85 کروڑ کے منصوبے بجٹ میں شامل کرنے کے لیے تجویز دی، محکمہ صنعت نے 20 ارب 76 کروڑ، اسکل ڈویلپمنٹ نے 41 ارب 56 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے۔

اس کے علاوہ محکمہ سیاحت نے 25 ارب 22 کروڑ ، محکمہ لیبر نے 20 ارب 94 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے بھجوائے، محکمہ مواصلات نے 122 ارب 27 کروڑ،محکمہ اوقافنے 5 ارب 68 کروڑ کی اسکیمیں تجویز کیں۔

محکمہ پولیس نے 28 ارب 71 کروڑ، بورڈ آف ریونیو نے 17 ارب سے زائد کی ترقیاتی اسکیمیں تجویز کیں، محکمہ داخلہ نے 24 ارب 59 کروڑ کے ترقیاتی بجٹ کی ڈیمانڈ بھجوائی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے 4 ارب 80 کروڑ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 21 ارب 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story