راولپنڈی اسلام آباد میں بادلوں کا راج، ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار
جڑواں شہروں میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہریوں نے بھی خوشگوار موسم کا بھرپور لطف اٹھایا اور مختلف مقامات پر ہلکی بارش کے دوران آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور بارش کے دوران نکاسی آب کے نظام کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔