بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر
مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا
عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے دعوؤں کی حقیقت دکھا دی۔ بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈکے مطابق۔ بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے، پچھلے تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے۔
کئی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے دس سال میں20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات نے بھارت کا معاشی مستقبل تباہ کر دیا۔ مودی کی کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی مسلسل کم ہو رہی ہے۔