کاکروچ جتنا پارٹی بھارت میں مشہور، بھارتی میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا شروع

جین زی تحریک  کے مشہور ہونے کے بعد مودی حکومت نے سی جے پی کا ایکس اکاونٹ بھی بند  کردیا

بے روزگاری، معاشی مشکلات اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے بھارتی نوجوانوں کو مایوس کر دیا۔

مودی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھارتی میڈیا بھی جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے خلاف ہو گیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ  کےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں مختلف اداروں سمیت بھارت کے میڈیا کو بھی نشانہ بنایا۔ 

سی جے پی نے اڈانی اور امبانی کے میڈیا گروپس کے لائسنس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جین زی تحریک کے بانی ابھجیت دیپکے بھارتی میڈیا گروپس سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔

جین زی تحریک  کے مشہور ہونے کے بعد مودی حکومت نے سی جے پی کا ایکس اکاونٹ بھی بند  کردیا۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں نئی نسل کی تحریک اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی  کا سیاسی نظام نوجوانوں کی امیدیں پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

Load Next Story