ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب
ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان نے پاک ترک مضبوط تعلقات پربھارتی حکومت کی بے چینی کوبے نقاب کردیا۔
سنگا پورمیں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک اسٹڈیزکے لیکچرکے دوران بھارت کی ناقص خارجہ پالیسی واضح ہوگئی۔
بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمزکے مطابق ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے قریبی اوربرادرانہ تعلقات بھارت کیلئے مسئلہ نہیں ہونے چاہئیں۔ بھارت کوترکیہ کی پاکستان کیساتھ دوستی کواپنے خلاف دشمنی یا غلط اقدام نہیں سمجھنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ کے واضح اور دوٹوک بیان نے ایک بار پھر بھارتی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے حالات بھارت کو یہ سبق دے رہے ہیں کہ دیگر ممالک کے آزادانہ سفارتی فیصلوں کا احترام ہی مؤثر خارجہ پالیسی کی بنیاد ہوتا ہے۔