آپ کے نزدیک جنگ بندی کا مطلب کیا ہے؟ رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ کا عجیب جواب
حال ہی میں ایک صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال پوچھا کہ آپ کے نزدیک سیز فائر یعنی جنگ بندی کا مفہوم کیا ہے جس پر ٹرمپ نے ایسا حیران کُن جواب دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کررہی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔
Reporter: “How do you define ceasefire?”
— Mossad Commentary (@MOSSADil) June 3, 2026
President Trump: “In that part of the world, ceasefire is when you're shooting in a more moderate manner.” 😂 pic.twitter.com/Zdy4IUrOt7
اتنے میں صحافیوں میں سے ایک رپورٹر پوچھتا ہے کہ آپ کے نزدیک سیز فائر کا مطلب کیا ہے جس پر ٹرمپ نے جواب دیا سیزفائر وہی ہے جو ہوتا ہے لیکن دنیا کے اُس (مشرقِ وسطیٰ) کے حصے میں سیز فائر کا مطلب ہوتا ہے کہ اب آپ فائرنگ کم شدت سے کررہے ہیں۔