بچے قتل کرکے چُھٹیاں منانے آجاتے ہو! ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلیوں کو نکال دیا، ویڈیو
اسپین میں ایک ریسٹورنٹ کے ملازم نے اسرائیلی سیاحوں کو اپنی میزوں سے اُٹھا دیا اور وہاں سے چلے جانے کو کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کے ملازم کو ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے جس میں وہ اسرائیلیوں کو میزوں سے اُٹھنے کا کہتا ہے۔
“Filistinlileri öldürüp tatile geliyorlar. Defolun. Gidin Gazze'de yiyin.”
— neyi kaybettiğini hatırla (@neyikaybettik) June 3, 2026
İspanya'nın Vigo kentinde bir çalışan, servis yapmayı reddettiği İsraillileri restorandan böyle kovdu. pic.twitter.com/xQ9jvEEPJR
یہ واقعہ اسپین کے شہر ویگو میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ کا ملازم اسرائیلی سیاحوں سے کہتا ہے کہ شکریہ مگر آپ لوگ میزوں سے اُٹھ جائیں اور یہاں سے چلے جائیں۔
مالک یہ بھی کہتا ہے کہ آپ لوگ بچوں کو قتل کرکے یہاں چھُٹیاں منانے آجاتے ہو۔