ٹرمپ سے تحفے میں ملنے والے امریکی وزیر خارجہ کے جوتے وائرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحفے میں دیے گئے جوتوں کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو کو ٹرمپ نے اپنے پسندیدہ برانڈ کے سیاہ ڈریس شوز تحفے میں دیے تھے تاہم متعدد تصاویر میں یہ جوتے ان کے پاؤں کے مقابلے میں بڑے دکھائی دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں اور کابینہ کے بعض ارکان کو اکثر ایک ہی طرز کے جوتے تحفے میں دیتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات خود ہی لوگوں کے جوتوں کا سائز اندازے سے بتاتے ہیں اور پھر ان کے لیے جوتے منگواتے ہیں۔
Sec Rubio burns Rep Jacobs
— 🇦🇪 HGS (@Sajwani) June 3, 2026
“We're talking about shoes ??! You guys kidding me ?? Is this the Foreign Affairs Committee, or is this a circus ? What is this?!”
😂
pic.twitter.com/A8QINlSo07
یہ جوتے امریکی برانڈ فلورشیم کے تھے جن کی قیمت تقریباً 145 ڈالر بتائی گئی ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے کئی دیگر عہدیدار بھی ایسے ہی جوتے پہنے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
حال ہی میں امریکی کانگریس کی ایک سماعت کے دوران بھی مارکو روبیو سے ان جوتوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سماعت ہے یا "سرکس"۔