اداکار حماد شعیب پر گہرے دکھ کا پہاڑ، والدہ انتقال کر گئیں
پاکستانی اداکار اور ماڈل حماد شعیب نے اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس کے بعد شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
حماد شعیب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ وہ ان کے لیے محض والدہ نہیں بلکہ ان کی پوری دنیا اور سب سے بڑا سہارا تھیں، اور ان کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا خاندان کے لیے شدید صدمے کا باعث بنا ہے۔
اداکار نے اس دکھ بھری خبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جہاں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مرحومہ کے لیے مغفرت اور حماد شعیب اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔