گھر کے باہر کھڑی لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

بین الصوبائی پولیس تعاون کے نتیجے میں اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کرا لیا گیا

بین الصوبائی پولیس تعاون کے نتیجے میں اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ایبٹ روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کرایا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گھر کے باہر کھڑی لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گیا تھا۔ کارروائی کے بعد بازیاب ہونے والی لڑکی اور گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او رانا قادر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک ہے اور اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Load Next Story