جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، بیرسٹر گوہر
فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، جی بی کے خوددار لوگ ان کو اور ان کے نظریے کو مسترد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے، لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف خلاف آئین ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، ان کی چار سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، اگر تحریک انصاف کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کہ کیوں نہ ہر اسمبلی کا مکمل بائیکاٹ کریں اور پورے سسٹم سے باہر ہوجائیں۔