آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف فیصلہ کن میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں بارش اور آندھی کے باعث ٹاس 15 منٹ کی تاخیر سے 4 بج کر 15 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کا آغاز 4 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، تنویر سنگھا کی جگہ کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں پانچ مرتبہ ایسا موقع آیا ہے جب سیریز کا آخری میچ فیصلہ کن بن گیا ہو اور ایسی صورتحال میں چار مرتبہ پاکستان فاتح رہا ہے۔

 

Load Next Story