بوبی دیول نے منیشا کوئرالہ کیساتھ رومانوی مناظر فلمانے سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی

اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے بدلہ لینے کی کوشش کی تاہم ان کا وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی مشہور فلم’گپت: دی ہڈن ٹروتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ رومانوی منظر کی عکس بندی سے انکار کی دلچسپ وجہ بتادی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بوبی دیول نے اپنی شرارتی طبیعت اور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ زندگی کے یادگار واقعات پر بات کی۔

اسی دوران انہوں نے فلم’گپت‘کی شوٹنگ کا ایک یادگار واقعہ سنایا جس کا تعلق اداکارہ منیشا کوئرالہ سے تھا۔

بوبی کے مطابق سرد موسم میں شوٹنگ جاری تھی اور منیشا بڑے شوق سے’چنا زور گرم‘کھا رہی تھیں۔

بوبی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ پیاز کی تیز خوشبو کے باعث وہ منظر کے مطابق تاثرات دینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے مذاقاً اس کا بدلہ لینے کی کوشش کی اور فلم کے ایک نئے اداکار کو مشورہ دیا کہ اداکاری بہتر بنانے کے لیے پیاز کھائے۔

تاہم ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا اور منیشا کے رویے میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔

1997 میں ریلیز ہونے والی’گپت‘آج بھی بالی ووڈ کی مقبول ترین سنسنی خیز فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

Load Next Story