جنوبی وزیرستان؛ دوران کرفیو رکنے کا اشارہ کرنے پر مشکوک افراد کی فائرنگ، شہری جاں بحق
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا
ڈی آئی خان:
جنوبی وزیرستان وانا رعزائی بازار میں کرفیو کے دوران رکنے کا اشارہ کرنے پر مشکوک افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مشکوک افراد کو پولیس نے رکنے اشارہ کیا تو جواب میں مشکوک افراد نے فائرنگ کی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا شہری عبید اسپتال میں دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔