فیلڈ مارشل ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

عاصم منیر پاکستان کے بعد صرف خطے تک محدود نہیں رہے، دنیا کے امن کےلیے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ   فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔

آزاد حیثیت میں ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بننے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’الحمداللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب نے ہندوستان کو جنگ میں بد ترین شکست دی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اور پاکستان کے بعد صرف خطے تک محدود نہیں رہے بلکہ بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کےلیے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ’ انہوں نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، دنیا کے تجزیے اور دعوے کچھ بھی ہوں سب غلط ثابت ہوں گے انشااللہ اکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارلحکومت میں تاریخ رقم کریں گے۔

 

Load Next Story