معاذ صداقت فیلڈنگ کے دوران زخمی، سر زمین سے ٹکرانے کے بعد سائن بورڈ میں جا لگے
میڈیکل اسٹاف ابتدائی معائنے کے بعد معاذ صداقت کو مزید طبی جانچ کے لیے میدان سے باہر لے گیا
پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنا پڑی۔
معاذ صداقت باؤنڈری لائن کے قریب گیند روکنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا۔ سر زمین سے ٹکرانے کے بعد قریب میں لگے اشتہاری سائن بورڈ میں جا لگے۔
واقعے کے فوراً بعد میڈیکل اسٹاف میدان میں پہنچا اور ابتدائی معائنے کے بعد معاذ صداقت کو مزید طبی جانچ کے لیے میدان سے باہر لے گیا۔
تاحال ان کی انجری کی نوعیت اور شدت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔