پاکستان مخالف سوال پر پیوٹن کا دوٹوک جواب، بھارتی صحافی لاجواب ہوگیا
سینٹ پیٹرزبرگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران پاکستان سے متعلق ایک بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو چین کے زیر اثر ملک قرار دینا درست نہیں۔
فورم کے دوران ایک بھارتی صحافی نے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کیا، جس پر صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان مکمل طور پر چین کے اثر و رسوخ میں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑا اور اہم ملک ہے جس کے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ متوازن اور متنوع تعلقات موجود ہیں۔
ایران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں اور ماسکو خطے میں جاری کشیدگی کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔
Russian President Putin lectured a Pakistan obsessed Indian journalist “I don't think Pakistan is a country that is fully under the control of China. Pakistan is a large country, and it has multi-faceted ties with different countries”. https://t.co/kg9sYpvHdi
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 5, 2026
انہوں نے یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے حال ہی میں یوکرین کے تقریباً 2,440 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ روس یوکرین کے ساتھ تنازع کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر پیوٹن کے بیان کو پاکستان کے حوالے سے ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات کو تسلیم کیا۔