روبوٹ ’ٹرمینیٹر‘ بن گیا، کراٹے دکھاتے ہوئے بچے کو لات مار دی
چین میں ایک روبوٹ نے تماش بینوں میں کھڑے چھوٹے سے بچے کو پیٹ پر لات ماردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں کرتب دکھا رہے ایک روبوٹ کو بچے کو لات مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
A robot kicked a little boy in the stomach
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 4, 2026
We're officially one software update away from Terminatorpic.twitter.com/iO9jv2qUuf
یہ واقعہ چین کے علاقے سنکیانگ کے ایک پرکشش مقام پر پیش آیا جہاں ایک ہیومنائیڈ روبوٹ کو مارشل آرٹس کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
روبوٹ نے اپنی کارکردگی کے دوران غلطی سے ایک چھوٹے بچے کے پیٹ میں لات مار دی۔ تاہم مبینہ طور پر اس واقعے سے بچے کو کوئی دیرپا چوٹ نہیں آئی۔