جنوبی وزیرستان کے بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جنوبی وزیرستان میں ایک بازار میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کڑیکوٹ بازار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

کڑیکوٹ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ملک جمیل وزیر کے دو بیٹے، معین الدین اور نوید، جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان کے مطابق واقعے میں ایک راہگیر، سید انور ولد گلاپ خان، بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Load Next Story