نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے بھارتی چیف جسٹس کو برطانیہ میں شرمندگی کا سامنا

تقریب کے دوران چند شرکاء نے بھارت میں اظہارِ اختلافی رائے کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے

بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کانت نے یونیورسٹی آف لندن کے ایک پروگرام میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی قانون کے موضوع پر خطاب کیا جس میں بعض شرکاء نے ان کی تقریر کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں بھارت میں اختلافِ رائے اور جمہوری آزادیوں سے متعلق سوالات اٹھادیے۔

تقریب کے دوران چند شرکاء نے بھارت میں اظہارِ اختلافی رائے کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے، تاہم منتظمین نے انہیں موضوع سے غیر متعلق قرار دیتے ہوئے روک دیا، جس پر ہال میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بعض افراد کو احتجاجی انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ اختلافِ رائے کا اظہار جمہوری معاشروں کا حصہ ہے لیکن اسے شائستگی اور احترام کے دائرے میں ہونا چاہیے۔

ہائی کمیشن آف انڈیا نے بعد ازاں شرکا کے اس رویے کو "نامناسب" اور "غیر مہذب" قرار دیا۔

Load Next Story