ٹرمپ انتظامیہ کی 100 افراد پر مشتمل جوہری ماہرین کی ٹیم سے اہم ملاقات

اوک رِج شہر یورینیم پروسیسنگ اور سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کے سرکردہ ماہرین کا گھر ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے امریکی جوہری ماہرین سے میٹنگ کیلئے امریکی ریاست ٹینیسی کا دورہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تکنیکی ماہرین سے ملاقات کے بارے میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ٹینیسی کے شہر اوک رِج میں ہونے والی جوہری ماہرین سے ملاقات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی ڈیل ہونے جا رہی ہے لیکن یہ اس بات کی علامت ہے کہ مذاکرات بہت سنگین مرحلے میں ہیں اور ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اوک رِج یورینیم پروسیسنگ اور سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کے سرکردہ ماہرین کا گھر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تقریباً 100 ماہرین کی ایک ٹیم کو جمع کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سفیروں اور ایرانی حکام نے مبینہ طور پر جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، ایرانی تیل کی فروخت اور ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے اور مستقبل میں اس کی افزودگی کی حدود پر بات چیت کے لیے 60 دن کے مفاہمت نامے کی شرائط پر اتفاق کیا تھا۔

Load Next Story