مالی سال 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ
فوٹو: فائل
پاکستان میں ٹیکس نظام، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور تجارتی شعبے کو جدید بنانے کیلئے اٹھائے گئے اہم اقدامات کے نتیجے میں مالی سال 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
34ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کو آن لائن بلنگ نظام سے جوڑا گیا جبکہ 43 ہزار ڈیجیٹل بلنگ مشینوں سے ٹیکس وصولی کا عمل بہتر ہوا، اے آئی سے ٹیکس چوری کی نشاندہی بہتر ہوئی جبکہ اہم صنعتی شعبوں سے اربوں روپے اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔ ڈیجیٹل پاکستان اقدامات کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور آن لائن مالیاتی سہولتوں کو فروغ دیا گیا۔
راست نظام کے فروغ سے مزید 5 کروڑ افراد اور 11 لاکھ کاروبار آن لائن ادائیگیوں سے جڑے اور کل صارفین 13 کروڑ ہوگئے، نادرا سمیت سرکاری اداروں میں آن لائن ادائیگیوں کی سہولت سے شہریوں کیلئے فیس اور دیگر ادائیگیاں آسان بنائی گئیں۔
کاروباری آسانی اور تجارت کے فروغ کیلئے پہلی بار نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 سے بڑی ٹیرف اصلاحات کا آغاز کیا گیا، ٹیرف میں کمی اور ڈیجیٹل اصلاحات سے کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا۔